ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بابری مسجد شہادت کی آج 28 ویں برسی، ایودھیا میں سخت حفاظتی انتظامات

بابری مسجد شہادت کی آج 28 ویں برسی، ایودھیا میں سخت حفاظتی انتظامات

Sun, 06 Dec 2020 11:40:15  SO Admin   S.O. News Service

ایودھیا  6؍دسمبر(ایس او نیوز) بابری مسجد کی شہادت کی برسی پر آج 6 ڈسمبر کو ایودھیا میں سخت حفاظتی بندوبست  کیا گیا ہے، بالخصوص رام جنم بھومی جانے والی تمام شاہراہوں کو بند کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے بابری مسجد کو لے کر دونوں فرقے کے لوگوں کو کسی بھی طرح کےپروگرام  منعقد کرنے کی بھی اجازت نہیں  دی ہے۔ یاد رہے کہ  6 ڈسمبر1992 کو مشتعل ہجوم نے بابری مسجد کو شہید کردیا تھا بعد میں سپریم کورٹ نے  ایک طرف    رام جنم بھومی کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا  تھا تو وہیں بابری مسجد شہادت معاملے میں تمام ملزمین کو  بری کردیا  تھا۔ ایسے میں ایودھیا کے سنتوں  کی طرف سے  اپیل کی گئی ہے کہ  اب چونکہ رام مندر کی تعمیر کا کام شروع ہوچکا ہے اور مسجد کے لئے الگ زمین دی جاچکی ہے دونوں فرقوں کو  بھائی چارگی کےساتھ رہنا چاہئے۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھی اپیل کی گئی  ہے کہ 6 دسمبر کو دونوں طبقے ایسے کسی بھی طرح کے  پروگرام کا انعقاد نہ کریں، جس سے کہ ملک اور ریاست کا ماحول خراب ہو۔ سینئر پولیس افسر دیپک کمار نے کہا کہ 6 دسمبر کو اگر کووڈ-19 کے ضوابط کی خلاف ورزی ہوتی ہے یا کسی بھی فریق کے ذریعہ منعقدہ  پروگرام کے  ذریعے قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔


Share: